امریکی اسٹیٹ ڈویژن نے ویزا کی درخواستوں کے حوالے سے اہم اعلانات کیے ہیں

امریکی اسٹیٹ ڈویژن نے ویزا کی درخواستوں کے حوالے سے اہم اعلانات کیے ہیں


ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کی وجہ سے 20جنوری 2021 سے  پہلے جن افراد کی امریکا کے ویزے کی درخواست مسترد ہوئی وہ دوبارہ غور کی درخواست دے سکتے ہیں یا درخواست دوبارہ جمع کروا سکتے ہیں۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ نظر ثانی یا دوبارہ درخواست دینے والے افراد سے دوبارہ فیس نہیں لی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 مسلم ممالک پر ویزہ پابندیاں لگا دی تھیں جس کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد افراد کی امریکی ویزے کی درخواست مسترد کی گئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں 13 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کی تھیں جبکہ جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی 20 جنوری 2021 کو یہ پابندی ختم کردی تھی۔

Muhammad Asim TV


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے