وزیراعظم آج ’ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘ پروگرام کا آغاز کریں گے

 وزیراعظم آج ’ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘ پروگرام کا آغاز کریں گے

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘پروگرام کا آغاز کریں گے۔





سینٹر فیصل جاوید  نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ریاست مدینہ کی جانب ایک اور اہم قدم، وزیر اعظم عمران خان آج’ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘ پروگرام کا آغاز کریں گے۔ْ

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم  نے اس سال کے آغاز میں اس پروگرام کے عزم کا اظہار کیا تھا اب اس کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ موبائل وین سےدیہاڑی دارمزدورں اورغریب افراد کوموقع پرتازہ اورگرم کھانادیاجائےگا، وقت کےساتھ ساتھ اس پروگرام کا دائرہ کارپورے پاکستان تک پھیلایا جائےگا۔

Muhammad Asim TV


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے