سرفراز کی آخری پی ایس ایل کھیلنے والے شاہد آفریدی سے خواہش

 پاکستان سپر لیگ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کے لیے ذاتی اہداف سے زیادہ اہم ٹیم کی جیت ہے۔


جیو نیوز کو  دیے گئے انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ٹرافی جیتے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ  قومی ٹیم میں کم بیک اور جگہ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کھلاڑی ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں پرفارم کرے  اس لیے پی ایس ایل ان کے لیے اہم ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں اچھی سے اچھی کارکردگی دکھاکر کوئٹہ کو جتوانے کی پوری کوشش کریں گے، گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کا ارادہ لیے ہی میدان میں اترے گی۔

 ٹیم کی تشکیل پر بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اس بار گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بہت بیلنسڈ ہے، ڈرافٹ میں اچھے پلیئرز آئے ہیں ،ٹریڈنگ بھی کافی اچھی ہوئی ہے،  اسکواڈ میں شاہد آفریدی ہیں، سہیل تنویر ہیں، جیسن روئے بھی، جیمز وینس بھی ، یوں گلیڈ ایٹرز میں تجربہ کار اور نوجوان پلیئرز کا اچھا کامبی نیشن ہے، کوشش کریں گے کہ پلیئرز کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں اور ٹورنامنٹ جیتیں۔

کوشش ہوگی کہ شاہد آفریدی کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں: سرفراز احمد 

سرفراز احمد نے کہا کہ شاہد آفریدی کا ہونا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے  کافی فائدہ مند ہوگا، ان کی بہت خدمات ہیں، کوشش ہوگی کہ شاہد آفریدی کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔ 

 گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے خواہش ظاہر کی کہ شاہد آفریدی اپنے آخری پی ایس ایل کو اچھے نوٹ پر مکمل کریں اور جاتے جاتے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جتواتے جائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے